کمیونٹی کی یہ روش پاکستانی کمیونٹی کے بنیادی و شہری حقوق و نمائندگی کیلئے منفی پہلو ثابت ہو سکتی ہے
شکاگو(پاکستان نیوز) کسی بھی ملک، ریاست، صوبے، شہر یا علاقے کے تمام سیاسی، سماجی، تعلیمی، کاروباری امور کے تعین و ترقی و عوام کی بہبود و نمائندگی کے بھرپور یقین و نمائندگی کیلئے مردم شماری (Census) کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ (امریکہ میں Census 2020 کا آغاز ہو چکا ہے۔ کرونا وائرس کی ہولناکیوں کے باعث متعلقہ ادارے نے مردم شماری کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں وسط اگست تک توسیع کر دی ہے۔ پاکستان نیوز شکاگو کے سروے اور اطلاعات کے مطابق مردم شماری کے اس مرحلے میں ریاست الی نائے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شعوری یا غیر شعوری طور پر رجسٹریشن میں شدید عدم دلچسپی اور غیر ذمہ د اری کا مظاہرہ کیا ہے، کمیونٹی کا یہ رویہ اس کے بنیادی حقوق، سہولتوں اور ریاست کے سیاسی، سماجی اور ترقیاتی امور میں عدم نمائندگی اور شرکت کا باعث ہو سکتا ہے۔ پاکستان نیوز شکاگو تمام کمیونٹی اور کمیونٹی رہنماﺅں سے اس معاملے میں اہم کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ سروے کے مطابق ریاست میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے صرف 02 فیصد افراد / خاندانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جو یقیناً اجتماعی طور پر کمیونٹی کے مفادات میں نہیں ہے۔ رجسٹریشن بیورو آف Census کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی کرائی جا سکتی ہے۔