اسرائیل فلسطینیوں پر خون ریزی کے بعد غزہ میں جنگ بندی پر رضا مند

0
86

غزہ(پاکستان نیوز) کئی روز کی خون ریزی کے بعد اسرائیل جنگ بندی پر رضامند ہوگیا، حماس اور اسرائیل میں چار روز کی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ جنگ بندی کے حوالے سے قطری وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا، چوبیس گھنٹوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد متوقع ہے۔ اسرائیل 150 قیدیوں اور حماس 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گا، امدادی قافلوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایندھن کی فراہمی بھی شروع کی جائے گی۔ قطر نے ثالثی کے لیے امریکا، متحدہ عرب امارات اور مصر سے اظہار تشکر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here