نیویارک (پاکستان نیوز) پناہ کے متلاشی تارکین کو ورک پرمٹ جاری کرنے کے لیے نیویارک امیگریشن کولیشن اور امیگرنٹ اے آر سی نے امریکن امیگریشن لائرز ایسو سی ایشن ، لوتھرن امیگریشن اینڈ ریفیوجی سروس اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے تعاون سے کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 2000کے قریب تارکین کی ورک پرمٹ کے لیے رہنمائی کی گئی، اسائلم کے متلاشی تارکین کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں 1728درخواستیں دائر کی گئی ہیں، USCIS بائیو میٹرکس حاصل کرنے، فیس معافی کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے، اور درخواستیں وصول کرنے کے لیے سائٹ پر موجود تھا۔ دو ہفتے کے کیمپ کے دوران اس کوشش میں 100 سے زیادہ رضاکاروں کی مدد کی گئی۔