امریکہ میں نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، جوبائیڈن

0
112
President Joe Biden

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر بائیڈن کی جانب سے جہاں ایک طرف اسرائیل کی مکمل حمایت اور پشت پناہی کا اعلان کیا گیا ہے ، وہا ں صدر بائیڈن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ میں نفرت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ۔ حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹوں کے حملے کے بعد صدر بائیڈن نے سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن اور وائس پریذیڈنٹ کمالا ہیرس کے ہمراہ میڈیا بریفنگ اور خصوصی بیان کے دوران کہا کہ امریکہ میں یہودی اور مسلمان دونوں آباد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ میں نفرت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ تجزئیہ نگاروں کے مطابق صدر بائیڈن نے اپنے خطاب کے دوران یہ عندئیہ دیا کہ اسرائیل ، حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکہ میں کسی بھی کمیونٹی کے خلاف کسی قسم کی نفرت انگیز کاروائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں حماس کی جانب سے یرغمال کئے گئے افراد میں امریکی شہریوں کی تعداد کا بھی ذکر کیا ۔ صدر نے کہا اگر کسی نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ، تو میرا صرف یہ کہنا ہے کہ ایسا نہیں کریں۔صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کارروائیوں کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی اموات افسوس ناک ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here