منہاٹن(پاکستان نیوز)ہزاروں تارکین نے امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر کے آفس کے سامنے مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی شہریت دیئے جانے کے مطالبات درج تھے ، تارکین کی جانب سے سینیٹ اکثریتی لیڈر کے آفس میں پوسٹ کارڈ بھی جمع کرائے گئے جس پر تارکین کے دستخط کے ساتھ قانونی سٹیٹس بحال کرنے کی درخواست کی گئی تھی ، مظاہرین نے چک شومر سے مطالبہ کیا کہ وہ سینیٹ میں بجٹ کو جلد پاس کرائیں تاکہ امریکی شہریت کے لیے راہ ہموار کی جا سکے ۔ اکثریتی لیڈر چک شومر نے گزشتہ ماہ سینیٹ میں ایک قرار داد پیش کی تھی جس میں غیرقانونی تارکین کو شہریت دینے کے لیے بجٹ منظور کرنے کی استدعا کی گئی تھی ، تاریخی بجٹ پیکج 4 لاکھ 63 ہزار غیرقانونی تارکین کے لیے شہریت کی راہ ہموار کرے گا ۔