انڈیاناپولس: فیڈکس وئیرہاؤس فائرنگ میں 8افراد ہلاک

0
167

نیویارک (پاکستان نیوز)ریاست انڈیانا میں کورئیر کمپنی میں فائرنگ سے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جن میں امرجیت جوہل، جان ویزرٹ، کارل سمتھ، جسوندر کور، میتھیو الیکژینڈر، میٹ الیکژینڈر، امرجیت سکھون، جسوندر سنگھ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورئیر کمپنی فیڈ ایکس کے سابق ملازم نے کمپنی کے احاطے میں مشین گن سے فائرنگ کرتے ہوئے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ کمپنی کے دفتر میں داخل ہونے کے بعد بھی فائرنگ کرتے ہوئے مزید چار افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے بعد اس نے خود کو گولی مارتے ہوئے خودکشی کر لی، ریاست انڈیانا پولس میں پولیس نے ایک کوریئر کمپنی ‘فیڈ ایکس’ کے احاطے میں فائرنگ سے آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی ہے۔جمعے کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقامی پولیس ترجمان جینی کک کا کہنا تھا کہ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو کوریئر کمپنی کے احاطے میں فائرنگ جاری تھی۔ترجمان نے بتایا کہ کم از کم چار افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص شدید زخمی ہے۔ دو افراد کو جائے وقوع پر طبی امداد فراہم کرکے روانہ کر دیا گیا تھا۔ جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا ہے۔پولیس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور تفتیش کار اس حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔کوریئر کمپنی نے جمعے کو جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی انتظامیہ انڈیانا پولس ایئر پورٹ کے نزدیک فیڈ ایکس گراؤنڈ فسیلیٹی میں ہونے والے فائرنگ کے افسوس ناک واقعے سے آگاہ ہے، انتظامیہ کی اولین ترجیح سیکیورٹی ہے۔جائے وقوع پر موجود ایک عینی شاہد جیریمیا ملر کے بقول اس نے ایک شخص کو سب میشن گن سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here