اسلام آباد(پاکستان نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کو1.2ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی ہے، سٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی رقم مل گئی ہے۔ ایک ارب ڈالر توسیعی فنڈ فسیلیٹی پروگرام جبکہ20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فناننسنگ کی مد میں جاری کئے گئے۔














