ٹک ٹاک پر پابندی؛ آپریشنز بند کرنیکا حکم

0
5

اٹاوا(پاکستان نیوز) کینیڈا نے ٹک ٹاک کو اپنی سرزمین پر تمام بزنس آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق کینیڈا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کوقومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے کر یہ فیصلہ کیا گیا۔اس اقدام کے بعد ٹک ٹاک کو کینیڈین سرزمین پر اپنا کاروبار بند کرنے کے لئے مجبور کیا جائے گا مگر وہاں ویڈیو شیئرنگ ایپ کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔کینیڈا کے وزیر سائنس و صنعت نے کہا کہ بائیٹ ڈانس کے آپریشنز سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان شواہد اور تفصیلات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا جن کو کینیڈا کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمیونٹی اور دیگر حکومتی شراکت داروں کے مشورے کے بعد اکٹھا کیا گیا۔اس سے قبل کینیڈا نے حکومتی ڈیوائسز پر ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔دوسری جانب ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کینیڈا کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک کے کینیڈا میں موجود دفاتر کی بندش اور سینکڑوں مقامی ملازمتوں کو ختم کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ۔ ہم اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here