بھارتی نژاد سکھ فیملی کو کیلیفورنیا سے اغوا کر لیا گیا

0
345

کیلیفورنیا (پاکستان نیوز)نامعلوم افراد نے مرسڈ کائونٹی سے ایک بچی سمیت چار افراد کی فیملی کو اغوا کر لیا، پولیس نے شکایت درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغا زکر دیا ہے، اغوا ہونے والوں میں 27 سالہ جسلین کور، 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 8 سال کی بیٹی آروہی دھیری اور ان کے انکل 39 سالہ امندیپ سنگھ شامل ہیں، فیس بک پوسٹ میں، مرسڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے مشتبہ شخص کی ایک نگرانی کی تصویر شیئر کی، جس میں ایک سر منڈوائے مرد کو بار ہوڈی اور سرجیکل ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ مرسڈ کاؤنٹی شیرف ورن وارنکے کا کہنا ہے کہ جہاں تک حکام کو معلوم ہے، اس سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی تاوان کا مطالبہ کیا گیا، مقصد واضح نہیں ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی کے پاس بھی اس سلسلے میں معلومات ہوں تو پولیس کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here