پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر قسط جاری

0
46

اسلام آباد (پاکستان نیوز) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستانی اقتصادی اصلاحات کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط فوری طور پر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق رقم تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دی جائے گی ۔ پاکستان کو نو ماہ کے پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں اور اگلی قسط ملنے کے بعد پاکستان کو موصول ہونیوالی کل رقم ایک ارب نوے کروڑ ڈالر ہوجائیگی۔ فروری میں متوقع اگلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔ واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023کو طے پایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here