کم عمر تارکین اوباما ایرا کے تحت ورک پر مٹ کے لئے اہل قرار

0
163

نیویارک (پاکستان نیوز) کم عمری میں امریکہ آنےوالے سینکڑوں غیرقانونی تارکین اب فوری طور پر اوباما ایرا پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جس سے وہ ورک پرمٹ کے لیے اہل قرار ہو جائیں گے ، اس سلسلے میں بروکلین کے ڈسٹرکٹ جج نیکولس گارفیز نے ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ٹرمپ حکومت کو ہدایات دیں کہ وہ اس سلسلے میں درخواستوں کی منظوری کو یقینی بنائیں ۔ رواں ہفتے کے آغاز میں اس بات یقینی بنائیں کہ تمام متعلقہ افراد کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جائے گا ، ورک پرمٹ کی دو سال کی ہوگی جس کے دوران ایسے تمام تارکین جوکہ کم عمری میں امریکہ آئے تھے ملازمت کرنے کے اہل ہو جائیں گے ، دو سال بعد ان کی کارکردگی اور ڈسپلن کو سامنے رکھتے ہوئے ورک پرمٹ کی معیاد بڑھانے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here