ٹرمپ کے وائٹ ہاو¿س آتے ہی باحجاب مسلم خاتون نے ملازمت چھوڑ دی تھی

0
215

نیویارک (پاکستان نیوز) بنگلہ دیشی نژاد امریکی مسلم خاتون رومانہ احمد نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائٹ ہاﺅس سنبھالنے کے 7روز بعد ہی آفس کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا ، رومانہ نے بتایا کہ ان کے والد بینک میں ملازم تھے اور انھوں نے 2016 میں اوباما کے دور حکومت میں وائٹ ہاﺅس کوایڈوائزر فار ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے عہدے کے لیے جوائن کیا تھا ، میں باحجاب ہوکر اپنے فرائض انجام دے رہی تھی اور اوباما انتظامیہ نے ہمیں خوش آمدید کہا لیکن ٹرمپ کے آنے کے بعد حالات ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوئے ، مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز کلمات اور پھر مسلم ممالک کے تارکین پر امریکہ آنے پر پابندیوں نے مجھے وائٹ ہاﺅس چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here