پی آئی اے اورلیزنگ کمپنی میں مفاہمت ملائیشیا میں روکا گیا ،پاکستانی طیارہ ریلیز

0
180

کوالالمپور (پاکستان نیوز) ملائیشیا میں ضبط کیے گئے قومی فضائی کمپنی کے طیارے کے معاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں کیس خارج کرکے طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا، طیارہ آئندہ دوروزمیں وطن واپس پہنچ جائے گا۔پی آئی اے کے خلاف عدالت جانے والی لیزنگ کمپنی نے قومی ائیر لائن کیساتھ کورٹ کے باہر معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پی آئی اے انتظامیہ بھی کمپنی کے ساتھ عدالت سے باہرمعاملات طے کرنے پر آمادہ ہوگئی۔دونوں فریقین کے مابین معاملات طے ہوگئے جسکے تحت قومی ایئرلائن نے لیزنگ کمپنی کو 70 لاکھ ڈالر ادا کردیئے جبکہ باقی واجب الادا رقم مرحلہ وار دی جائے گی،پی آئی اے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ پی آئی اے جہازکومسافر پرواز کے طورپرآپریٹ کرکے وطن واپس لے کرآئیگی، طیارہ واپس لانے کیلئے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہاہے ، طیارے کی واپسی آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز خالی واپس نہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو آج سے بکنگ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔پی آئی اے کا 777بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا ،بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریباً 14ملین ڈالر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here