اکنا ریلیف کی رونکس، جمیکا کوئین کے مستحقین میں امدادی اشیا کی مفت تقسیم

0
178

امدادی کیمپس کا انعقاد 8 مارچ بروز اتوار کیا گیا ، اسمبلی وومن کی رضاکارانہ طور پر امدادی کیمپ میں شرکت ، اکنا ریلیف کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی

نیویارک (پاکستان نیوز) اکنا ریلیف کی جانب سے مستحقین کے درمیان امدادی اشیا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ، امدادی تنظیم کی جانب سے رواں ہفتے مورخہ 8مارچ بروز اتوا ر کو برونکس میں روزمرہ استعمال کی اشیا تقسیم کی گئیں جس میں رضا کاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیتے ہوئے مستحقین میں اشیا تقسیم کیں ، مستحقین میں کھانے پینے کا سامان اور روز مرہ استعمال کی اشیا تقسیم کرنے کا دوسرا پروگرام جمیکا کوئینز میں منعقد کیا گیا جس میں اسمبلی وومن نے بھی رضاکارانہ طو ر پر شرکت کی اور اکنا کی جانب سے اس نیک اقدام کی کھل کی تعریف کی ، ان کا کہنا تھا کہ مستحقین افراد کی مدد کرنا اپنے آپ میں بہت خوش آئند اقدام ہے ہم اکنا ریلیف کے شکر گزار ہیں کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ایسے مسکین اور مستحق افراد کا خیال رکھتے ہوئے ہر ہفتے مفت اشیا تقسیم کر رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here