مریضوں میں 2سکول بس ڈرائیور بھی شامل ہیں اور ان کی بس سے متعلقہ طلبا کی فیملیز کو آگاہ کر دیا گیا
نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس نے امریکہ میں بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ناسو کاﺅنٹی میں کورونا وائرس کے 19مریضوں کی تصدیق ہوگئی جس میں حیران کن طور پر دو سکول بس ڈرائیور بھی شامل ہیں ، دو سکول بس ڈرائیور روزانہ 80کے قریب طلبا کو ان کے گھروں پر چھوڑتے ہیں جس کی وجہ سے ان بسوں کے طلبا میں بھی وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے ، متعلقہ بس سے مستفید ہونے والے طلبا کی فیملیز کو فون کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچو ں کے طبی ٹیسٹ کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔دونوں سکول بس ڈرائیوروں کا تعلق لوکاسٹ ویلی کے اوسٹر بے پبلک سکول سے بتایا جا رہا ہے ، ناسو کاﺅنٹی میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں گزشتہ ہفتے کمی ہوئی تھی لیکن اب ایک دم دوبارہ عروج آیا ہے ۔