ایرانی جزیرے کسی صورت چین کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے :رکن پارلیمنٹ

0
140

تہران (پاکستان نیوز )ایرانی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن محمود احمدی بیگش نے کہا ہے کہ ایرانی جزیرے کسی صورت چین کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا حکومت نے چین کے ساتھ طے پائے 25 سالہ معاہدے کے تحت بیجنگ کو ایرانی جزیرے دینے کا اعلان کیا ہے مگر پارلیمنٹ میں اس معاہدے پر بحث جاری ہے۔ معاہدے کے مندرجات کے بارے میں ایرانی حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے شفافیت کا فقدان سامنے آیا ہے جس کے اہداف پر سخت عوامی ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ محمود احمدی کے مطابق ہم ایرانی جزیرے کسی صورت میں چین کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اصل میں اس کا مقصد یہ نہیں ان جزیروں کو چین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here