خفیہ ایجنٹوں نے چھ جنوری کو کپیٹل ہل حملے کے حوالے سے تمام ٹیکسٹ میسج ڈیلٹ کر دیئے

0
126

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سرکاری واچ ڈاگ نے انکشاف کیا ہے کہ خفیہ ایجنٹوں نے چھ جنوری کو کیپٹل ہل حملے کے حوالے سے ایک دوسرے سے گفتگو اور اطلاعات کے تمام ٹیکسٹ میسجز ڈیلیٹ کر دیئے ہیں تاکہ یہ کسی اٹارنی اور دیگر حکام کے ہاتھ نہ لگ سکیں، قانون سازوں کے نام خط میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی آفس آف انسپکٹر جنرل نے بتایا کہ 5 اور 6 جنوری کے درمیان بھیجے گئے پیغامات کو “ڈیوائس کی تبدیلی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر” حذف کر دیا گیا تھا،پیغامات کو اس وقت مٹا دیا گیا جب OIG کی جانب سے کیپیٹل کے محاصرے کی تحقیقات کے دوران ایجنٹوں کے درمیان الیکٹرانک مواصلات کی جانچ کی درخواست کی گئی۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اہلکاروں کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ انسپکٹر جنرل کو ریکارڈ فراہم نہیں کرسکتے ہیں اور کسی بھی ریکارڈ کا پہلے ڈی ایچ ایس اٹارنی کو جائزہ لینا ہوگا۔سیکرٹ سروس نے دعویٰ کیا کہ اس نے جنوری 2021 سے ایجنسی میں مواصلات اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے عملے کے فون کو تبدیل کرنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بند، تین ماہ کا پروگرام شروع کیا ہے، ایجنسی کے مطابق اس عمل میں کچھ فونز پر موجود ڈیٹا ضائع ہو گیا تھا۔دستاویزات کی درخواست سے واقف دو ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ درخواست کے وقت تک ایجنسی کے ایک تہائی اہلکاروں کو متبادل سیل فون مل چکے تھے۔اگر 5 جنوری اور 6 جنوری 2021 کو بھیجے گئے پرانے ٹیکسٹ میسجز کا بیک اپ نہیں لیا گیا، تو معلومات ضائع ہو جاتی ہیں، ایسا نہیں لگتا کہ فون کی تبدیلی کے پروگرام نے ای میلز کو متاثر کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here