امریکہ میں موجود پاکستانی عمارت کی فروخت کا فیصلہ ہو چکا، مریم اورنگزیب

0
108

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ 2010ء میں اس وقت کے وزیراعظم نے واشنگٹن میں پاکستان کی دو عمارتوں کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کئے تھے، ان میں سے ایک عمارت مکمل ہو چکی جو کرایہ پر دینے کیلئے تیار ہے، وزارت خارجہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے، دوسری عمارت مرمت نہیں ہو سکی، امریکہ نے 2018ء میں اس عمارت کا سفارتی سٹیٹس ختم کر دیا تھا، 2019ء سے لے کر اب تک 13 لاکھ ڈالر حکومت پاکستان ان عمارتوں کے ٹیکس کی مد میں ادا کر چکی ہے، اگر یہ عمارت فروخت نہیں کی جاتی تو ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر ہمیں ادائیگی کرنا پڑیگی، اس عمارت کی فروخت کا فیصلہ ہو چکا، شفاف طریقے سے بڈنگ ہوئی ہے جو پچھلی بڈنگ سے زیادہ ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس عمارت کو فوری فروخت کر دیا جائے تاکہ مزید ٹیکس کی مد میں ادائیگی نہ کرنی پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here