واشنگٹن(پاکستان نیوز) وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی امریکہ چین کا سامناکرنے کیلئے تیار ہے، انہوں نے چین کو صدی کا سب سے بڑا جیو پولیٹکل امتحان قرار دیا ہے۔ اپنی تقریر میں بلنکن نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ فوجی اقدامات پر سفارتکاری کو ترجیح دے گی اور ماحولیات اور کورونا وائرس جیسے چینلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے تعاون 21ویں بڑھائے گی۔ صدی میں چین کےساتھ ہمارے تعلقات سب سے بڑا امتحان ہے اور ہم اسے بہترین طریقے سے حل کرینگے۔