نیویارک (پاکستان نیوز)صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ کئی ریاستوں میں شروع ہو چکا ہے اور انتخابی مہم اپنے آخری دنوں میں داخل ہو چکی ہے ، اس دوران ری پبلکنز اور ٹرمپ نے نئی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے حریف جوبائیڈن کے خلاف مہم میں اس کے خاندان اور بزنس کو ہدف بنانا شروع کر دیا ہے ، ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران جوبائیڈن پر ذاتی تنقید کی جا رہی ہے جبکہ اس کے خاندان کے افراد اور بزنس کو بھی خصوصی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔