تجارتی خسارہ 32ارب ڈالر پر پہنچ گیا

0
76

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے پاکستان کے تجارتی اعداد و شمارجاری کردیے جو جولائی 2021 سے فروری 2022 تک 8 ماہ میں 82.26 فیصد بڑھ کر 31ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 8 ماہ میں 82.26 فیصد بڑھ گیا ہے اور جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 31ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 17 ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔ بیان کے مطابق گزشتہ 8 ماہ جولائی 2021 سے فروری 2022 تک درآمدات میں 55.08 فیصد اضافہ ہوا، جس کا حجم 52 ارب 50 کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہا۔ درآمدات کے حوالے سے کہا گیا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 33ارب 85 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ادارہ شماریات نے کہا کہ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات 25.88فیصد بڑھیں، جولائی سے فروری تک برآمدات 20 ارب54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 16 ارب 32 کروڑ30 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد وشمار میں کہا گیا کہ فروری میں سالانہ بنیاد پر برآمدات35.78 فیصد بڑھیں، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.42 فیصد اضافہ ہوا اور 2 ارب80 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز حجم کی برآمدات ہوئیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here