آسمان ادب کے درخشندہ مہتاب مجتبیٰ حسین وڈاکٹر آصف فرخی کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا
ڈاکٹر سید تقی عابدی، رضیہ فصیح احمد اور عشرت آفریں خصوصی خطاب امین حیدر نظامت کریں گے
شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو میں اردو کے فروغ اور تحقیق و ترویح کے معتبر ادارے اردو انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام اتوار28جون کی دوپہر ایک بجے آسمان ادب کی دو مرحوم شخصیات مجتبیٰ حسین اور ڈاکٹر آصف فرخی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ماہانہ ادبی نشست بعنوان ”دوچاندتھے سرآسماں“ بذریعہ زوم ایپ منعقد ہوگی۔تقریب کے روح رواں امین حیدر نظامت کریں گے جبکہ کینیڈا سے ڈاکٹر سید تقی عابدی اردو ادب میں مزاح کاری اور مجتبیٰ کا کردار نیز شکاگو سے رضیہ فصیح احمد ڈاکٹر آصف فرخی کے حوالے سے وہ دیوانہ تھا مگر اپنے ہنر میں کامل اور ہیوسٹن سے عشرت آفرین کوئی بھی خوشبوائیں کا پیکر نہیں رکھتی کے عنوانات پر خصوصی اظہار خیال کریں گے۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر630-269-1449پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔