پاکستان کی سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو شہید کا68واں یوم پیدائش

0
154

پیپلزپارٹی شکاگو کے زیراہتمام شہید بی بی کی سالگرہ منائی گئی
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پہلی مسلم خاتون وزیراعظم کے کارہائے نمایاں سنہری الفاظ میں لکھے جائیں گے:آصف ملک ورانا جاوید کا خراج عقیدت

شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی شکاگو کے زیراہتمام پہلی مسلم خاتون وزیراعظم اور دوبار منتخب وزیراعظم شہید بےنظیر بھٹو کی67ویں سالگرہ گزشتہ ہفتہ21جون کو نہایت عقیدت ومحبت سے منائی۔تقریب پاکستان نیوز شکاگو کے بیورو چیف اور پارٹی کے سینئر رہنما رانا جاوید کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں میں آصف ملک، میاں پرویز، عبدالخالق، شمس الزماں،انور رومی، سید شاہد، مظہر رانا، نواز اقبال ودیگر نے شرکت کی۔تقریب میں شہید بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے علاوہ شہید بی بی کی مغفرت و اعلیٰ درجات کی دعا بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف ملک نے شہید بےنظیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور واضح کیا کہ شہید بےنظیر کے کار ہائے نمایاں پاکستان کی قومی وسیاسی بصیرت کے حوالے سے تاریخ کے صفحات پر سنہری لفظوں میں لکھے جائیں گے۔رانا جاوید نے کہا کہ بےنظیر شہید نے شہید بھٹو کے مشن وفلسفے کو آگے بڑھایا اور سارے ملک کو اتحاد کی لڑی میں پرویا۔بی بی کو قوم نے سارے صوبوں کی زنجیر قرار دیا لیکن بی بی کی شہادت کے بعد پارٹی محض اندرون سندھ کی جماعت رہ گئی ہے۔بلاول کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی کو بھٹو شہید کے مشن پر استوار کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here