دیوان ایونیو پر چوہوں کی بدترین بھرمار

0
330

COVID19کے تناظر میں خصوصاً ریسٹورنٹس،مٹھائی کی دوکانوں پر چوہوں کی زیادتی انتہائی تشویشناک ہے
سٹی کونسل کا متعلقہ شعبہ لوگوں کے تحفظ وصحت کے لئے فوری اقدامات کرے

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو کے علاقے راجرز پارک میں واقع دیوان ایونیو دیسی اور ایشیائی مصنوعات، ملبوسات، جیولری خصوصاً کھانوں اورمٹھائیوں کے حوالے سے امریکہ کا سب سے معروف اور بڑا کاروباری مرکز شمار کیا جاتا ہے۔یہاں نہ صرف ریاست الی نائے بلکہ دیگر ریاستوں وشہروں سے بھی خوش ذائقہ و روایتی کھانوں اور شرینی کا لطف اٹھانے کے لئے ایشیائی خصوصاً پاک بھارتی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد آتی ہے جبکہ یہاں کی مشہور غذائی مصنوعات کی دوسری ریاستوں وشہروں میں ترسیل کا بھی بہت وسیع حجم ہے۔بعض کمیونٹی اراکین کے دیوان ایونیو میں خصوصاً ریسٹورنٹس اور سوئٹ شاپس کے عقبی حصوں میں چوہوں کی موجودگی کی توجہ دلانے پر اس نمائندنے نے سروے کیا۔سروے میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ ان ریسٹورنٹس اور سویٹ شاپس کے عقبی حصوں میں جہاں کھانے پکائے اور مٹھائیاں بنائی جاتی ہیں۔صفائی اور ہائی جین کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے جسکے باعث غذائی اشیا کی تیاری میں جزئیات کے بکھرنے اور کوڑا بکھرنے کی وجہ سے چوہوں اور دیگر حشرات کی تعداد میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔صفائی کی عدم توجہی اور حفظانی احتیاط کے فقدان کے باعث یہ صورتحال انسانی صحت خصوصاً کرونا کی ہولناکیوں کے پس منظر انتہائی خطرناک ہے۔شکاگو سٹی کے متعلقہ شعبہ کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف ریاست الی نائے و شکاگو شہر کے عوام بلکہ دیگر ریاستوں اور شہروں سے آنے والے افراد بھی کسی غیر معمولی صورتحال وخرابی طبع سے محفوظ رہ سکیں۔کمیونٹی کے تحفظ صحت اور ماحول کی بہتری کے حوالے سے پاکستان نیوز آگاہی کی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔اور قارئین وکمیونٹی کو باخبر رکھے گا ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح کی صورتحال سے کمیونٹی کی صحت وزندگی کو خطرات درپیش ہوں۔ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ کاروباری کمیونٹی کا کاروبار بھی متاثر نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here