موجودہ صورتحال میں جب تمام اردو اخبارات کی اشاعت بند ہے،محدود وسائل کے باوجود اشاعت جاری ہے
شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستان نیوز شکاگو کے بیورو چیف رانا جاوید نے کہا ہے کہCOVID19کے باعث کاروباری سرگرمیوں کے متاثر ہونے کے باعث جہاں دیگر اردو اخبارات وجرائد اپنی اشاعت کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔پاکستان نیوز شکاگو اپنے قارئین کو تازہ ترین خبروں ودیگر معلومات کی مسلسل فراہمی میں اپنا فریضہ نبھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں منفی اثرات اور دشواریوں کے باعث اگرچہ اخبار کے وسائل انتہائی محدود ہوگئے ہیںاور اشتہارات کا حصول نہ ہونے کے برابر ہوگیا ہے لیکن ہمارا یہ عزم ہے کہ تمام تر دشواریوں اور محدود وسائل کے باوجود ہم قارئین و کمیونٹی کی خدمت میں کوئی تعطل نہ آنے دیں گے۔رانا جاوید نے امید ظاہر کی کہ کاروباری سرگرمیوں کے بتدریج احیا خصوصاً فیز4کے حوالے سے ہونے والے کاروباری سرگرمیوں میں فروغ کے ساتھ کاروباری و تجارتی کمیونٹی پاکستان نیوز کی اشاعت کے تسلسل میں اپنا کردار ادا کرےگی۔اور اپنے اشتہارات وپروموشن کے لئے پاکستان نیوز سے ہمیشہ کی طرح تعاون کرےگی۔