طبیعت بگڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی معروف کاروباری شخصیت اور کمیونٹی رہنما چوہدری اکرم کرونا کا شکارہو گئے۔ چوہدری اکرم گذشتہ دس روز سے لانگ آئی لینڈ کے LIJ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو ہفتے قبل انہوں نے کسی تقریب میں شرکت کی جہاں سے واپسی پر ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ طبیعت مزید بگڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ چوہدری اکرم پاکستان کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر اور سیاسی و کاروباری حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ علاقے کی مساجد اور علمائے کرام سے گذارش ہے کہ وہ چوہدری اکرم کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعاء کا اہتمام کریں اور کمیونٹی سے بھی دعاؤں کی گذارش ہے۔ پاکستان نیوز اور ان کی پوری ٹیم دعاء گو ہیںکہ اﷲ تعالیٰ چوہدری اکرم کو جلد از جلد صحت یاب فرمائیں ۔ آمین