پومپیو اگر صدارتی دوڑ میں شامل ہوئے تو نائب صدر کے لئے وہ ایوانکا ٹرمپ یا جیرڈ کشنر کا انتخاب کر سکتے ہیں
واشنگٹن(پاکستان نیوز) ماہرین نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو 2024 ء میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ہو سکتے ہیں اسکے لئے انہوں نے ابھی سے کوششیں شروع کر دی ہیں، اسرائیل کو مضبوط بنانے کے لئے انہوں نے امریکہ میں اسرائیلی لابی سے وعدہ کیا کہ اگر وہ مستقبل میں وائٹ ہاؤس پہنچ گے تو گریٹر اسرائیل کی تکمیل کے لئے تمام اہم اقدامات کریں گے ، ماہرین کا کہنا ہے پومپیو اگر صدارتی دوڑ میں شامل ہوئے تو نائب صدر کے لئے وہ ایوانکا ٹرمپ یا جیرڈ کشنر کا انتخاب کر سکتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صدر ٹرمپ سے زیادہ مائیک پومپیو پر اعتماد کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے نیتن یاہو کی حکومت پومپیو کی راہ ہموار کرنے کے لئے سرگرم عمل ہو چکی ، پروفیسر مائیکل جے رائٹ کا کہنا ہے اب عرب ممالک کے بادشاہ اسرائیل سے اپنے اقتدار کی طوالت اور سکیورٹی کی ضمانت لیکر اسکو تسلیم کر رہے ہیں ، پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا ہے عرب دنیا کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ وہ کشمیر ، فلسطین اور دیگر اہم ایشوز کو فراموش کر چکے ہیں ، اب اپنی بادشاہت بچانے کے لئے اسرائیل کے آگے جھک گئے۔