ٹرمپ نوبل امن انعام کیلئے نامزد

0
180

 

نیویارک (پاکستان نیوز)متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) اور اسرائیل کے مابین کامیاب امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2021 کے نوبل امن انعام کےلئے نامزد کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ کا نام ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسٹیان تبرنگ نے نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کے لیے پیش کیا ہے۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے کرسٹیان تبرنگ نے کہا کہ دیگر نامزد امیدواروں کے مقابلے میں امریکی صدر نے ملکوں کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے زیادہ کوششیں کی ہیں،منگل کے روز وائٹ ہاو¿س کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر 15 ستمبر کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here