صدارتی انتخابات میں 16لاکھ سے زائد مسلمان ووٹرز فیصلہ کن قوت قرار

0
117

یویارک (پاکستان نیوز)امریکہ کی مجموعی آبادی میں مسلمانوں کی تعداد 1.1 فیصد ہے لیکن مسلم کمیونٹی کے ملک کی سیاست پر گہرے اثرات ہیں اور اس وقت انتخابی معرکے میں فیصلہ کن قوت کے طور پر سامنے آئے ہیں ، انتخابی معرکے کے لیے مشی گن ، پینسلووینیا ، ورجینیا ، نارتھ کیرولینا اور فلوریڈا کی ریاستیں بہت اہم قرار دی گئی ہیں جن میں اس وقت 16 لاکھ سے زائد مسلمان شہری آباد ہیں جوکہ باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ووٹر ہیں ، ماہرین کی جانب سے پانچ ریاستوں میں مسلمانوں کی اتنی بڑی تعداد کو انتخابات کے لیے فیصلہ کن قرار دیا جا رہا ہے ۔اپنے ووٹوں کے مقام ، بیلٹ اور کاسٹنگ کے مقامات جاننے کے لیے https://icnacsj.org/vote/ پر وزٹ کیا جا سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here