روس کے یوکرین جنگ جاری رکھنے میں چینی حمایت انتہائی اہم رہی ہے: امریکی رپورٹ

0
64

واشنگٹن(پاکستان نیوز) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین روس کو دہری استعمال کا سامان اور کچھ واضح طور پر فوجی مواد بھی فراہم کر رہا ہے جب کہ رپورٹ سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے ہونے والے تجارتی نقصان کی جگہ چین کے ساتھ تجارت نے لے لی ہے ۔ سال 2022 میں روس اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت ریکارڈ بلند سطح پر پہنچی تھی۔چین سے روسی درآمدات میں 14 فی صد اضافہ ہوا جب کہ چین کو برآمدات میں 43 فی صد اضافہ ہوا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ما ننگ نے جمعے کو اس رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے ماسکو پر مغربی پابندیوں کی مذمت کی اور کہا کہ روس کے ساتھ بیجنگ کی تجارت میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین روس اور دیگر ممالک کے ساتھ برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر معمول کے مطابق اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ یکطرفہ پابندیوں اور اس کے نفاذ میں طویل دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے جن کی بین الاقوامی قانون یا سلامتی کونسل کے مینڈیٹ میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here