نیویارک (پاکستان نیوز) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت لائیں گے، یہ اراکین پارلیمنٹ تو میٹرک پاس ہیں ، بلکہ یہاں پڑھے لکھے لوگ ہونے چاہئیں ، انھوں نے کہا کہ سب دو خاندانوں (مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی) کے غلام ہیں ، ان کی غلامی کو ختم کریں گے ، ڈیفنس یونیورسٹی سے خطاب کے دوران انہوں نے ملکی سیاستدانوں کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا، ان خیالات کا اظہار معروف صحافی و تجزیہ کار شاہین صحبائی نے یوٹیوب چینل سے گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ آرمی چیف بہت غصے میں ہیں ، چیف آف ڈیفنس بننے کے بعد وہ ملکی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف پہلے ہی اعلان جنگ کر چکے ہیں ، اب دیکھنا ہے کہ حکومت کب ان کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعیناتی کرتی ہے ۔









