اسلام آباد(پاکستان نیوز) گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ن لیگ پر معمولی برتری حاصل ہے، لیکن بلدیاتی انتخابات کیلئے 23 فیصد ووٹرز ن لیگ کو پہلی پسند قرار دے رہے ہیں، جبکہ 20 فیصد کیساتھ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔ پیپلزپارٹی 10 فیصد کیساتھ تیسرے جبکہ 4 فیصد کیساتھ جمیعت علماء اسلام ووٹرز کی چوتھی پسند ہے۔