گورنر نے ائیر پورٹس پر وضو خانے کی تعمیر غیر قانونی قرار دیدی

0
2

ہیوسٹن (پاکستان نیوز)ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ریاستی ہوائی اڈوں پر مسلمان مسافروں کے لیے وضو اور عبادت کی مخصوص سہولیات کی فراہمی کو غیر قانونی اور مذہبی بنیادوں پر امتیاز قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف سخت اقدامات کا حکم دیا ہے۔ گورنر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیلس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ہیوسٹن کے جارج بش انٹرکانٹینینٹل ایئرپورٹ کو دی جانے والی تمام سرکاری گرانٹس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ اس جائزے کا مقصد یہ تعین کرنا ہے کہ آیا ان ہوائی اڈوں کو فراہم کی جانے والی مالی امداد واپس لی جائے یا مستقبل میں مزید فنڈز روک دیے جائیں۔ گورنر کا موقف ہے کہ سرکاری ملکیت کی حامل عمارتوں میں کسی ایک مخصوص مذہبی گروہ کے لیے خصوصی سہولیات قائم کرنا آئین کی خلاف ورزی اور امتیازی سلوک ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر امریکی محکم? ٹرانسپورٹیشن اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو خط لکھ کر تحقیقات اور اصلاحی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی فنڈز حاصل کرنے والے اداروں کو امتیازی سلوک سے متعلق تمام قوانین کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔ اس سیاسی اور قانونی فشار کے بعد ڈیلس ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نئی سہولیات کی تعمیر کے منصوبے کو روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہیوسٹن ایئرپورٹ پر ایسی جگہ پہلے ہی قائم کی جا چکی ہے۔ یہ تنازع امریکہ میں عبادت گاہوں، سرکاری املاک اور تمام مذاہب کے مسافروں کے مساوی حقوق کے بارے میں ایک نئی قومی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here