فائرنگ سے خاتون جج کا بیٹا ہلاک، شوہر زخمی

0
172

جج سلاس کی رہائش گاہ پر حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب

نیوجرسی(پاکستان نیوز) امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے خاتون وفاقی جج الیستھر سلاس کے 20سالہ بیٹے کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ سے ان کے شوہرمارک شدید زخمی ہو گئے وہ خود محفوظ رہیں۔ ریاست نیوجرسی کے شمالی برنس وک ٹاون میں جج سلاس کی رہائش گاہ پر حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،جج معرو ف بینک سکینڈل کی سماعت کر رہی ہیں جس میں جیفری ایپ اسٹائن کیخلاف بھی تحقیقات ہو رہی ہیں، جج سلاس مافیا گروپوں کے سرغنووں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیئے اہم فیصلے کر رہی تھیں انکے گھر پر حملہ کی وجہ انکے جرات مندانہ فیصلے تھے۔ چیف ڈسٹرکٹ جج فریڈا ولسن نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جج سلاس کا 20 سالہ بیٹا موقع پر ہلاک ہو گیا جب کہ ن کے خاوند مارک اینڈریل زخمی ہوئے۔ جوڈیشل افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آور ڈلیوری بوائے بن کر آیا جس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تاہم اس وقت ایسٹر سلاس گھر کے تہہ خانے میں موجود تھیں جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک ملزم کے ملوث ہونے کا امکان ہے جو فرار ہو گیا ہے۔امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کی تلاش میں ہیں۔ اگر کوئی شخص جج کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے بارے میں معلومات رکھتا ہے تو فوری آگاہ کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here