صدر بائیڈن نے فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی

0
49

واشنگٹن( پاکستان نیوز) صدر جو بائیڈن نے امریکی مسلم راہنماوں کے ساتھ ایک ملاقات میں غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ کے بارے میں عوامی سطح پر سوال اٹھانے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے جن کی دل آزاری ہوئی ہے میں اْن سے معافی مانگتا ہوں انہوں نے کہا کہ وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ تعلقات مذید بہتر رکھنا چاہتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ میرے بعض فیصلوں اور پالیسی سے آپ متفق نہ ہوں لیکن میری کوشش ہے کہ مسلم کمیونٹی کے جائز ت تحفظات کو دور کروں اور ان کو مذید اپنے قریب لاؤں مجھے غزہ میں بیگناہ مارے گئے لوگوں پر دلی افسوس ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ اس وقت غزہ کے لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے مجھے علم ہے کہ غزہ میں معصوم بچے بھی سخت اذیت کا شکار ہیں۔ صدر بائیڈن سے ملاقات کرنے والے مسلم امریکی رہنماؤں نے ان پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔ صدر بائیڈن نے میٹنگ کے اختتام پر شرکائ میں سے ایک کو گلے لگا کر کہا کہ وہ اْن کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ امریکی زرائع ابلاغ کے مطابق صدر بائیڈن کو اپنی انتظامیہ کے اکثر ارکان کے دباؤ کا سامنا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ مسلم کمیونٹی کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لیئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے اْن کو خدشہ ہے کہ اگر حکومت نے ان کے جذبات کو ٹھنڈا نہ کیا تو ہو سکتا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں اْن کو ووٹ نہ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here