ثانیہ عالم نے ”برین آف دی ایئر” کا ایوارڈ جیت لیا

0
113

لندن(پاکستان نیوز) پاکستان سے تعلق رکھنے والی ذہین اور ہونہار خاتون ثانیہ عالم کو بین الاقوامی ادارے نے ”برین آف دی ایئر” کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ ادارے ”برین ٹرسٹ” ہر سال ذہین، ہونہار اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کے لیے ”برین آف دی ایئر ایوارڈ” کا اعلان کرتی ہے۔ علاوہ ازیں برین ٹرسٹ اس ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے ذہانت کا امتحان بھی لیتی ہے اور ا سال15ممالک کے مرد و زن نے مقابلہ میں حصہ لیا تھا جن میں فاتح پاکستانی خاتون ثانیہ عالم رہیں۔ جس پر رواں برس 2023-24 کے بہترین مفکر کا ایوارڈ عالمی ذہنی خواندگی کو بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے کارنامے پر پاکستان کی ثانیہ عالم کو دیا گیا۔برین آف دی ایئر کا یہ ایوارڈ برین ٹرسٹ کے چیئرمین ریمنڈکین نے لندن میں منعقد تقریب میں ثانیہ عالم کو پیش کیا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی ثانیہ عالم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی مصنف انیس عارف کو بھی یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس ہی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ثانیہ عالم کو یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا تھا۔2021 میں وہ صدر جو بائیڈن سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں اور 4گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں۔ ثانیہ عالم اس وقت پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کی ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں فیوچکرسٹک لرننگ انسٹی ٹیوٹ چلاتی ہیں جو افراد کو اپنی ذہانت کو مکمل استعداد کے ساتھ استعمال کا طریقہ سکھاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here