گیارہ ستمبر 20 برس بعد؛افغان کابینہ کا9/11کو حلف اٹھانے کا اعلان

0
184

کابل( پاکستان نیوز)افغانستان کی نئی کابینہ نے 9/11 کو حلف اٹھانے کا اعلان کر دیا ، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت 9/11کو 20 برس مکمل ہونے پر حلف اٹھائے گی، 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکا نے افغانستان پر حملہ کردیا تھا۔دوسری طرف افغان وزارت داخلہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ دارالحکومت کابل سمیت کئی صوبوں میں متعدد لوگ مظاہرے کر رہے ہیں، جس کے باعث سکیورٹی میں خلل پڑ رہا ہے اور شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے، اس وجہ سے بغیر اجازت مظاہرہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق مظاہرہ شیڈول کرنے سے پہلے وزارت دفاع اور انصاف کو بتانا لازمی ہوگا۔ مظاہرے کے آغاز اور اختتام کی جگہ اور وقت سمیت دیگر تفصیلات سے متعلق پہلے ہی آگاہ کرنا ہو گا۔دوسری طرف ایک روز قبل افغان طالبان کی طرف سے عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا جس کے بعد چین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی افغان عبوری حکومت کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبنگ نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران کیا۔بریفنگ کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ا?یا چین نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے گا یا نہیں۔ جس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی افغان حکومت کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، چین افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ افغانستان کے نئے حکام تمام حلقوں اور نسلوں کے لوگوں کی سنیں گے تاکہ اپنے لوگوں کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کو پورا کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here