افغان مہاجرین کی اکثریت دہشت گرد ہے، امریکی میڈیا کا نیا شوشہ

0
184

نیویارک (پاکستان نیوز) افغانستان سے امریکہ آنے والے مہاجرین کے خلاف امریکہ میں پراپیگنڈہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے مطابق افغانستان سے آنے والے مہاجرین کو دہشتگرد قرار دیا جا رہا ہے ، امریکہ میں ایک طرف لوگ اس بات سے نالاں ہیں کہ امریکی فوج کی مدد کرنے والے افغان مترجموں اور صحافیوں کو اکیلا کیوں چھوڑ دیا گیا ہے اور دوسری طرف شرپسند عناصر پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں کہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کی اکثریت دہشتگرد ہے اور امریکہ میں کسی بھی وقت تخریب کاری کو انجام دے سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین میں خواتین اور بچوں کی اکثریت موجود ہے جن کو دہشتگرد قرار دینا کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق افغانستان سے آنے والے 100سے زائد مہاجرین دہشتگرد تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں جن کی سکریننگ کی ضرورت ہے ۔ این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے آنے والے 30ہزار مہاجرین میں سے 10 ہزار ایسے ہیں جن کی سکریننگ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کا معاملہ ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے میڈیا رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد مہاجرین کی سکریننگ کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ ایک طرف صدر بائیڈن افغانستان میں افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کی معترف ہے تو دوسری طرف ان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے جوکہ افسوسناک عمل ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here