بھارت : اگنی پتھ کیخلاف پرتشدد مظاہرے

0
129

نیویارک (پاکستان نیوز) بھارت میں گنی پتھ سکیم کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 600 سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تمام ریلوے سٹیشنوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، مختلف ریاستوں میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی، توڑ پھوڑ اور دیگر واقعات میں بھاری نقصان سامنے آیا ہے، ہنگامہ آرائی کی وجہ سے چار میل ایکسپریس اور چھ مسافر ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کردی گئیں۔ کچھ مظاہرین نے یہاں تک کہ کئی جگہوں پر ٹرینوں کو نذر آتش کیا اور ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچایا، خاص طور پر بہار میں، جس کے نتیجے میں سینکڑوں گرفتاریاں ہوئیں۔یوتھ کانگریس کے ممبران نے دہلی کے شیواجی پل پر ایک ٹرین کو روک دیا، جس میں کچھ کارکن ڈگیوں پر چڑھ گئے، گزشتہ ہفتے سے ‘اگنی پتھ’ اسکیم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ملک بھر کے تقریباً تمام ریلوے اسٹیشنوں پر بھاری سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔جھارکھنڈ نے تمام اسکولوں کو دن کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا، یہاں تک کہ حکام نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مشرقی ریاست بھر میں 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔ ہریانہ میں انتظامیہ نے تمام کوچنگ سینٹرز کو بند رکھنے کا حکم دیا۔اسی طرح کے حالات پنجاب، اتر پردیش اور یہاں تک کہ تلنگانہ میں بھی پائے گئے جہاں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں پر سیکوریٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here