دنیا میں امن کی تمام کوششیں ناکام ہو رہیں:منیر اکرم

0
97

نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے آج ہم تاریخ کے بدترین سیاہ دور سے گزر رہے ہیں اور دنیا میں امن قائم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوتی جا رہی ہیں۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے، دنیا میں غیر حل شدہ تنازعات کی وجہ سے انتہا پسندی اور دہشگردی بڑھ رہی ہے، امن اس وقت تک نہیں آء گا جب تک عالمی طاقتیں سنجیدگی سے تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں نہیں کریں گی، اقوام متحدہ کو بعض ممالک کی جانب سے غیر قانونی تسلط کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے، موجودہ عالمی کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اگر اس کو نہ روکا گیا تو اس سے مسائل مزید بڑھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here