نیویارک (پاکستان نیوز) افریقہ پر امور خارجہ کی سب کمیٹی کی نائب چیئر الہان عمر نے کہا ہے کہ امریکہ کو دیگر ممالک پر عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، الہان عمر نے یاہو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کی فارن پالیسی کی نمایاں آواز بننے کے لیے کوشاں ہیں ، وہ غیر ملکی افواج کی تعیناتی اور ڈپلومیٹک پالیسی کے حوالے سے پلیٹ فارم پر کام کرنے کی خواہاں ہیں ۔