برطانوی وکیل کریم خان انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے چیف منتخب

0
156

نیویارک (پاکستان نیوز)برطانوی انسانی حقوق کے وکیل کریم خان انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے چیف پراسیکیوٹر منتخب ہوگئے ہیں ، کریم خان 16 جون گیمبیا کے پراسیکیوٹر فاٹو کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، 123 اراکین کی جیوری نے 72 ووٹوں کے ساتھ کریم خان کی حمایت کی جبکہ کسی بھی عہدے کے لیے منتخب ہونے کے لیے جیوری کے کم سے کم 62 ووٹوں سے حمایت ضروری ہوتی ہے ، اسمبلی اسٹیٹ پارٹیز کے صدر و گون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کریم خان کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ، واضح رہے کہ 2018 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کریم خان کو عراقی حکومت کی دہشتگردوں کےخلاف مجرمانہ مقدمات میں معاونت کے لیے خصوصی ایڈوائزر تعینات کیا تھا ، کریم خان 28 سال کی طویل مدت کے دوران برطانیہ میں اور برطانیہ سے باہر دیگر ممالک کے لیے خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here