نافٹامعاہدے پر ووٹنگ کی کوئی جلدی نہیں ، ڈیموکریٹس اکڑ گئے

0
192

واشنگٹن ( پاکستان نیوز ) ہاو¿س ڈیموکریٹس نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے امریکا ، میکسیکو ، کینیڈا ٹریڈ معاہدے کا موسم گرم کے اختتام سے قبل جائزہ نہیں لے سکتے ۔ ڈیموکریٹس مطالبہ کر رہے ہیں کہ نافٹا کو تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ مذاکرات کئے جائیں ۔ جبکہ سپیکر نینسی پلوسی کہہ چکی ہیں کہ اس نئے معاہدے پر ووٹنگ کی انہیں کوئی جلدی نہیں ۔ ڈیموکریٹ نمائندے ایرل بلومینر ، جو چیئرمین ہاو¿س ویز اینڈ مینز ٹریڈ سب کمیٹی ہیں، نے کہا ہے کہ انہیں نظر نہیں آتا کہ کیسے کانگریس تین ہفتوں میں اس نئے معاہدے کی منظوری دے پائے گی جبکہ اگست کی چھٹیاں سر پر آ گئی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اس معاہدے کی منظوری کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here