افریقی ہونے کیلئے سیاہ فام ہونا لازم نہیں ہوتا:ظہران ممدانی

0
192

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں میئر پرائمری الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی نے کہا کہ افریقی ہونے کیلئے سیاہ فام ہونا لازم نہیں ہوتا ہے، افریقہ کے بعض ممالک مراکش، تیونس، لیبیا، الجیریا، مصر کے باشندے سیاہ فام نہیں ہیں، یا پھر سیاہ فام نسل کے لوگ پورے عرب، پاکستان اور ھندوستان میں صدیوں سے آباد ہیں جو اپنے آپ کو عربی، پاکستانی اور ہندوستانی کہلاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ سیاہ فام ایک نسل کا نام ہے، جس طرح یورپین سفید فام، مشرق وسطیٰ رنگدار، نیٹیوا امریکن یا ایشیائی باشندے ہیں جن کے رنگ۔ نسل۔ چہروں کے فیچر مختلف ہیں۔ظہران ممدانی صاحب بھی ایک پیدائشی یو گنڈین افریقن امریکن مسلم شوسلٹ ہیں، جن کا رنگ اور چہرے کا فیچر والدین انڈین امریکن کی وجہ سے انڈین ہے، جو سات سال کی عمر میں امریکہ میں آکر آباد ہوئے تھے جنہوں نے بعد ازاں امریکن نیچرالڈ شہریت اختیار کی ہے، جس طرح دوسرے کروڑوں آبادکاروں نے مختلف صدیوں اور دہائیوں میں امریکی شہریت اپنائی تھی جس میں صدر ٹرمپ، صدر جو بائیڈن،صدر جمی کارٹر، صدر بل کلنٹن، صدر براک حسین اوبامہ،صدر جارج بش اور دوسرے تمام صدور اور بڑے بڑے عہدیدران کے آباؤ اجداد نے امریکی شہریت اختیار کی تھی۔اس لیے انہیں کبھی مسلم دہشت گرد، کبھی شوسلسٹ غدار، کبھی فلسطینی مظلوم اور مقتول عوام کا حامی کہا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here