حکومت تمام مرنے والوں کو کورونا کا مریض ظاہر کرکے سیاست کررہی ہے :ڈائریکٹرز کا موقف
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے فیونرل ہومز کے ڈائریکٹرز نے ڈیٹھ سرٹیفکیٹس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں تمام مرنے والوں کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ پر موت کی وجہ کورونا وائرس کو قرار دیا جا رہا ہے جس کی واحد وجہ سیاسی ہی نظر آ رہی ہے ، کلونئیل فیونرل ہوم کی ڈائریکٹر مائیکل لانزا نے بتایا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ ہر مرنے والا کورونا وائرس کا مریض کیسے ہو سکتا ہے ، لواحقین کی اکثریت اس بات پرپریشان ہیں کہ ان کے پیاروں کو کورونا کا ٹیگ لگا کر کیوں دفنایا جا رہا ہے ، بروکلین کے فیونرل ہوم کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بہت سے افراد دیگر طبی مسائل کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوئے لیکن حکومت کی جانب سے تمام مرنے والوں کے لیے پہلے سے ہی تیار کردہ کورونا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ تیار کر کے رکھا گیا تھا اور سب کو ایک ہی کیٹیگری میں مردہ قرار دیا جا رہا ہے ۔