سعودی عدالت امریکی شہری کی سزا 16 سے بڑھا کر 19سال کر دی

0
117

جدہ (پاکستان نیوز) سعودی عدالت نے سعودی مملکت کیخلاف ٹوئیٹس کرنے والے امریکہ کے شہری کی سزا کو 16 سال سے بڑھا کر 19 سال کر دیا ہے، فلوریڈا کے رہائشی سعد ابراہیم المادی کو اس وقت ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے سعودی عرب آئے۔ ان پر پچھلے سات برس کے دوران سعودی مملکت کے خلاف 14 متنازعہ ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے، محکمہ خارجہ نے سعودی نژاد امریکی شہری سعد ابراہیم المادی کی حراست کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ امریکہ نے پیر کے روز اس معاملے کو سعودی حکام کے سامنے اٹھایا۔المادی کے بیٹے نے بھی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے والد کو ٹوئٹس کرنے پر دی گئی 16 برس قید کو بڑھا کر 19 برس کر دیا گیا ہے ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ہم نے ریاض اور واشنگٹن دونوں چینلوں کے ذریعے سعودی حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطحوں پر کیس کے حوالے سے مسلسل اور شدت کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا استعمال کبھی بھی مجرمانہ نہیں قرار دیا جانا چاہئے۔المادی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے حوالے سے ‘نہایت نرم لہجے’ میں ٹوئٹ کیے تھے ، ان کے والد نے سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے حوالے سے ‘نہایت نرم لہجے’ میں ٹوئٹ کیے تھیواشنگٹن پوسٹ کے مطابق المادی فلوریڈا میں رہتے ہیں اور وہ اپنے خاندان کے لوگوں سے ملاقات کے لیے نومبر میں سعودی عرب گئے تھے۔ لیکن ہوائی اڈے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ المادی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پچھلے سات برسوں کے دوران 14 ایسے ٹوئٹس کیے جن میں سعودی مملکت پر نکتہ چینی کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here