نیویارک ٹائمز نے جوبائیڈن کیخلاف ناجائز جنسی تعلقات کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

0
157

 

نیویارک (پاکستان نیوز) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ڈیموکریٹک کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جوبائیڈن کیخلاف ناجائز جنسی تعلقات کے الزامات کی تحقیقات کی جائے ، اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران جوبائیڈن نے ان الزامات کو تسلیم کرنے سے یکسر انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایسا ہرگز کچھ نہیں ہوا مجھ پر بہتان تراشی کی جا رہی ہے لیکن جب خاتون رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ چاہیں گے کہ یونیورسٹی ریکارڈ سے اس بات کی چھان بین کو یقینی بنایا جائے کہ جوبائیڈن ان الزامات کے حوالے سے قصور وار ہیں یا نہیں تو جوبائیڈن نے سوال کے جواب کو گول مول کر دیا۔ڈیموکریٹس نے نیویارک ٹائمز کی اس حرکت کو پارٹی کے خلاف بڑی سازش قرار دیتے ہوئے انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here