عید الاضحیٰ کی آمد آمد دیوان ایونیو پر خریداروں کا رش

0
285

 

بوتیکس، ریسٹورنٹس اور دیگر آﺅٹ لیٹس نے نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ صارفین کی سہولت کے انتظام کرلئے

بیشتر ریسٹورنٹس نےPatioکی سہولت متعارف
کرا دی، نامور بوتیکس نے بمپر سیل کا اعلان کردیا

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو میں ایشیائی مصنوعات خصوصاً پاکستانی و انڈین اشیا کے حوالے سے سب سے بڑے دیسی مرکز دیوان ایونیو پر عیدالاضحیٰ کے حوالے سے خریداروں اور دیگر کمیونٹی اراکین کی آمد کا سلسلہ بڑھا ہے اور خوب رونق وچہل پہل نظر آتی ہے۔کرونا کے پیش نظر دیوان ایونیو پر واقع بیشتر ریسٹورنٹس نے کسٹمرز کی سہولت کے لئے کھلی فضا(PATIO) میں مدارات کے انتظامات کئے ہیں۔عثمانیہ فائن ڈائننگ اور صابری نہاری جیسے مشہور ریسٹورنٹس کے علاوہ دیگر ریسٹورنٹس نے بھی PATIO انتظامات کئے ہیں۔ جبکہ اوقات کار میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناءملبوسات ودیگر فیشن مصنوعات کے شہرت یافتہ سٹور اور ڈیزائنر آﺅٹ لیٹس نے گرینڈ سیل کے اعلانات کئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here