میری ٹرمپ کی یادد اشتوں پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی کسی طرح ملتوی ہو سکے
واشنگٹن(پاکستان نیوز) جان بولٹن کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انکی بھتیجی بھی سامنے آگئی ہیں، میری ٹرمپ کی کتاب ” ٹو مچ اینڈ نیور اینف : ہاﺅ مائی فیملی کریئٹیڈ دی ورلڈز موسٹ ڈینجرس مین ” 28 جون کو منظر پر آرہی ہے ، صدر ٹرمپ ایک بار پھر مختلف ذرائع استعمال کر کے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ میری ٹرمپ کی یادد اشتوں پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی کسی طرح ملتوی ہو سکے ، ٹرمپ کے بھائی فریڈ ٹرمپ جونیئر کی بیٹی میری ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آنے والی نئی کتاب میں اپنے چچا کے بھیانک کارناموں کے بارے میں امریکی عوام سمیت پوری دنیا کو بتائیں گی کہ وہ کونسی وجوہات تھیں جن کے باعث صدر ٹرمپ پوری دنیا کے لئے سکیورٹی رسک کے علاوہ خطرناک انسان بنے ، دنیا کو وہ راز بھی بتائیں گیں کہ کس طرح مخصوص واقعات اور خاندانی رویوں نے اس نقص والے انسان کو جنم دیا ، یہی انسان آج ا±وول آفس میں بیٹھ کر امریکی معاشرے کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ، یہ ک±ند ذہن پوری دنیا کے لئے سکیورٹی رسک بن چکا ، ٹرمپ عیاش طبع اور دولت کا پجاری ہے ، اسکی ا±ولاد بھی اسی کے نقش قدم پر چل رہی ہے ، وائٹ ہاو¿س کا اپنے ذاتی مفادات کے لئے غلط استعمال کیا جارہا، امریکی ماہرین کا کہنا ہے میری ٹرمپ کی تحریریں صدر ٹرمپ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں ، آئندہ الیکشن میں انکی کامیابی کے چانسز کم ہوتے جا رہے ہیں۔