نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والا29سالہ نوجوان کورونا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نیویارک کے علاقہ برائٹن بیچ کا رہائشی حبیب الرحمن جس نے گزشتہ دنوں ویکسین کے دونوں انجکشن لگوائے تھے کہ طبعیت گزشتہ رات اچانک خراب ہو گئی اور اس کو دل میں سخت درج محسوس ہوا ۔ مقامی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ حبیب الرحمن کی نماز جنازہ جامع مسجد عمر میں ادا کی گئی جس میں لواحقین اور کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ویکسین کے دونوں انجکشن لگوانے والوں میں سے اکثر نے دل سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی شکایات کی ہیں۔